یورپ نیٹو کو برقرار رکھنا چاہتا ہے: جرمن چانسلر فریڈرک مرز
برلن: (دنیا نیوز) جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ یورپ نیٹوکو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔
اپنے بیان میں جرمن چانسلر فریڈرک مرز کا کہنا تھا کہ یورپ ایران جنگ پر امریکی صدر سے اختلافات کے باوجود نیٹو اتحاد کو فعال رکھنا چاہتا ہے۔
فریڈرک مرز نے کہا کہ ہم واقعی اس اتحاد کو مستقبل کے لیے زندہ رکھنے کے خواہاں ہیں، ہم جانتے ہیں کہ کچھ اختلافات موجود ہیں، سب کو چیلنجز کا سامنا ہے۔
جرمن چانسلر نے کہا کہ ہمارا مقصد ایران تنازع کے خاتمے اور جوہری ہتھیار دور رکھنا ہے، یہ مقصد امریکا اور یورپ دونوں کا مشترکہ مقصد ہے۔