عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل مارکیٹ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار ایک سو روپے بڑھ کر 4 لاکھ 92 ہزار 462 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا 3 ہزار 515 روپے اضافے سے 4 لاکھ 22 ہزار 206 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 395 روپے بڑھ کر 8 ہزار 908 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 41 ڈالر بڑھ کر 4701 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...