وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپکشن ٹیموں کو سکولوں کے دورے کرنے کی ہدایت
لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپکشن ٹیموں کے ممکنہ دوروں کے پیش نظر ایجوکیشن اتھارٹی نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
جاری ہدایات کے مطابق سکولوں کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی یقینی بنانے، غیر متعلقہ افراد کے سکولوں میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کرنے اور سکولوں میں کام کرنے والے تمام مزدوروں کی تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔
ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام ہیڈ ٹیچرز اور کلاس فور ملازمین کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی انسپکشن ٹیم کے دورے کے دوران کسی بھی ملازم کی غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی۔
احکامات میں سکولوں کے اندر اور اطراف چائلڈ لیبر کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ تمام ضلعی ایجوکیشن افسران (ڈی ای اوز)، اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران (اے ای اوز) اور ہیڈ ٹیچرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments