فاطمہ ثنا کا ٹی 20 فارمیٹ میں ورلڈ ریکارڈ، 15 گیندوں پر نصف سنچری بنا دی

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے 15 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ٹی 20 فارمیٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

زمبابوے کیخلاف میچ میں فاطمہ ثنا نے 15 گیندوں پر نصف سنچری بنائی، اس سے قبل نیوزی لینڈ کی بیٹر صوفی ڈیوائن نے 18 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی جو کہ ورلڈ ریکارڈ تھا۔

پاکستان ویمن ٹیم نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 133 رنز سے ہرا کر سیریز میں کلین سویپ کر دیا، تیسرے ٹی 20 میں پاکستان ویمن نے زمبابوے ویمن کو جیت کیلئے 224 رنز کا ہدف دیا تھا، زمبابوے کی ٹیم 18ویں اوور میں 90 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

کپتان فاطمہ ثنا نے صرف 19 گیندوں پر 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، فاطمہ ثنا نے 10 چوکے، 2 چھکے لگائے، سائرہ جبین نے 50 اور عائشہ ظفر نے 45 رنز بنائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں