پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا آئرلینڈ ٹرائی سیریز، ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے کیمپ جاری
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا آئرلینڈ میں ٹرائی سیریز اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے لاہور میں کیمپ جاری ہے۔
کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں سینیریو میچ کھیلا، کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں مختلف میچ سینیریوز پر ٹریننگ کی۔
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) May 20, 2026
میچ سے قبل کھلاڑیوں کے یو یو فٹنس ٹیسٹ کیے گئے، کیمپ میں فٹنس اور سکلز پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
قومی ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ ٹرائی سیریز اور ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔