دکی: کوئلے کی کان میں تودہ گرنے سے 6 کان کن پھنس گئے

دکی: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع دکی کے پتھر ٹاپ ایریا میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 6 کان کن پھنس گئے۔

پولیس حکام کے مطابق کان کن تین ہزار فٹ گہرائی میں کام کر رہے تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ گر گیا، مائنز ریسکیو ٹیم اور پولیس نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کان کنوں کو بحفاظت نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں 2024ء میں بھی مٹی کا تودہ گرنے سے 1 کان کن جاں بحق ہوگیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں