مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق

مردان: (دنیا نیوز) شیخ ملتون کے سیکٹر بی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مردان کے علاقے شیخ ملتون سیکٹر بی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو تحویل میں لے کر مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) منتقل کر دیا جبکہ ملزمان واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں