انگلینڈ میں 18 سالہ نوجوان کے قتل کیخلاف احتجاج: 11 افسران زخمی، 100 مظاہرین گرفتار
لندن: (دنیا نیوز) انگلینڈ میں 18 سالہ سفید فام نوجوان ہنری نواک کے قتل کے خلاف دائیں بازو کے حامیوں کا احتجاج جاری ہے جس میں اب تک 11 افسران زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 100 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ہیمپشائر اور آئل آف وائٹ چیف کانسٹیبل الیکسز بون نے ہنری نواک کی گرفتار پر معافی مانگ لی ہے، چاقو کے وار سے زخمی نواک کو ہتھکڑی لگائی گئی تھی، جبکہ وہ یہ کہتا رہا کہ اس کا دم نکل رہا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے ہنری نواک کی گرفتاری کے واقعے کو پریشان کن قرار دیا اور کہا کہ گرفتاری کی ویڈیو دیکھی ہے جو کہ دہشت ناک ہے، انڈیپنڈنٹ آفس فار پولیس کنڈکٹ کو معاملے کی تہہ تک جانا چاہیے۔