کاکروچ جنتا پارٹی، بھارتی میڈیا کا تحریک کیخلاف پروپیگنڈا شروع
نئی دہلی: (دنیا نیوز) کاکروچ جنتا پارٹی بھارت میں مشہور ہو گئی، جس سے بھارتی میڈیا کا تحریک کیخلاف پروپیگنڈا شروع ہو گیا ہے۔
مودی حکومت کا ساتھ دینے کیلئے بھارتی میڈیا بھی جین زی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے خلاف ہو گیا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کےمطابق کاکروچ جنتا پارٹی نے اپنے منشور میں مختلف اداروں سمیت بھارت کے میڈیا کو بھی نشانہ بنایا، سی جے پی نے اڈانی اور امبانی کے میڈیا گروپس کے لائسنس ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے، جین زی تحریک کے بانی ابھجیت دیپکے بھارتی میڈیا گروپس سے بات کرنے کے لیے تیار نہیں۔
ابھجیت دیپکے نے کہا کہ اگر بھارتی میڈیا ہمیں دہشت گرد ہی کہتا رہے گا تو پھر ان سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ بھارت میں پچھلے 12 سال سے مودی حکومت پر سوال کرنے والوں کو میڈیا ملک دشمن کہتا رہا ہے۔
الجزیرہ رپورٹ کے مطابق جین زی تحریک کے مشہور ہونے کے بعد مودی حکومت نے سی جے پی کا ایکس اکاونٹ بھی بند کردیا۔
ماہرین کے مطابق بھارت میں نئی نسل کی تحریک اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی کا سیاسی نظام نوجوانوں کی امیدیں پوری کرنے میں ناکام ہو چکا ہے، بھارتی میڈیا کا نوجوانوں کی آواز بننے کے بجائے ان کے خلاف جا کر مودی حکومت کا ساتھ دینا افسوس کی بات ہے۔