کاروکاری کے الزام میں بھائی اور بیوی کو قتل کر دیا، ملزم گرفتار

عمرکوٹ: (دنیا نیوز) سامارو کے قریب گاؤں رمضان شر میں کارو کاری کے الزام میں ملزم نے بھائی اور بیوی کو مبینہ قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم امید علی شر نے بھائی اور بیوی کو گلہ دبا کر قتل کیا، اطلاع ملنے پر مقتولہ خاتون کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

حکام کے مطابق جائے واروت سے مقتول نوجوان کی لاش نہیں ملی، پولیس کے مطابق لاش مٹھڑاؤ واہ نہر میں پھینکے جانے کی اطلاعات ہیں، جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کی جانب سے واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ لیکن پولیس نے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں