گلگت بلتستان کو فیصلہ کرنا ہے انہیں کراچی جیسی صورت حال چاہئے یا لاہور جیسی: خرم دستگیر

ہنزہ: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیرخان نے کہا کہ گلگت بلتستان کو فیصلہ کرنا ہے انہیں کراچی جیسی صورت حال چاہیے یا لاہور جیسی۔

لیگی رہنما خرم دستگیر نے نام لئے بغیر پیپلزپارٹی پر تنقید کر دی، ہنزہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا سڑکیں وہی بنائیں گے جنہوں نے ماضی میں ملک میں شاہراہوں کا جال بچھایا، جی بی سے بلوچستان تک ہر منصوبے پر شیر کا نشان ہے۔

عابد شیر علی نے کہا گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے عوام کو نواز شریف کی ضرورت ہے، عوام ترقی اور خوشحالی کے ضامن لیڈر کا انتخاب کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں