ایرانی حملے، امریکی وزیر خارجہ نے کویت کی سلامتی کی حمایت کا عزم دہرا دیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایرانی حملوں کے بعد کویت کی سلامتی کیلئے حمایت کا عزم دہرا دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ بات امریکی وزیر خارجہ نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ملاقات کے دوران کہی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کویت کی سلامتی کے تحفظ، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے اور آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کی آزادی کی بحالی کیلئے پُرعزم ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی وزیر خارجہ نے کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ملک کے دیگر علاقوں کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملوں کی مذمت کی اور ان حملوں کو اشتعال انگیز اور ناقابل قبول قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں