آزاد کشمیر اسمبلی: مہاجرین کی نمائندگی کو تاریخی، آئینی حقیقت قراردینے کی قرارداد منظور

مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا، مہاجرین کی نمائندگی کو تاریخی اور آئینی حقیقت قرار دینے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

قرارداد آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ قاسم مجید نے پیش کی، آئینی اصلاحات عوام کے منتخب نمائندوں کا خصوصی اختیار قرار دے دیا گیا، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہم نے 98 فیصد معاملات حل کر لئے، پاکستان کے مختلف علاقوں میں لوگ آج بھی سہولتوں کے بغیر نظر آئیں گے۔

آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے علاقوں میں بھی سہولیات موجود ہیں، آج بھی ریاست کے اندر بجلی تین روپے یونٹ مل رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں