گلگت بلتستان انتخابات: پنجاب پولیس نے اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لیں
لاہور: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان میں عام انتخابات کا معاملہ، پنجاب پولیس کے پانچ ہزار مرد و خواتین اہلکار عام انتخابات میں سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے گلگت بلتستان پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لیں۔
پنجاب پولیس کے آر ایم پی ونگ کے 1500 جبکہ پنجاب کانسٹیبلری کے 1242 اہلکار گلگت بلتستان روانہ ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان الیکشن کی تیاریاں مکمل، دیامر میں دفعہ 144 کا نفاذ
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ ونگ کے 1958 اور لاہور پولیس کی 300 لیڈیز اہلکار بھی گلگت بلتستان روانہ ہوئیں۔
آئی جی پنجاب کے حکم پر ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب نے نفری کو ٹرانسپورٹ دے کر گلگت بلتستان روانہ کیا تھا۔