غزہ سٹی: خیمہ بستی پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہدا کی تعداد 8 ہو گئی

غزہ سٹی: (دنیا نیوز) بے گھر فلسطینیوں کی خیمہ بستی پر کیے گئے اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 8 ہو گئی ہے۔

الشفا ہسپتال کے مطابق حملے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جس کے باعث اموات بڑھنے کا خدشہ ہے، اسرائیلی فضائیہ نے غزہ سٹی میں قائم گنجان آباد خیمہ بستی کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی حملوں کے باعث بے گھر ہونے والے فلسطینی خاندان پناہ لیے ہوئے تھے، حملے کے وقت خیمہ بستی میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں