بھارت کو امریکہ میں شرمندگی کا سامنا، ایچ ون بی ویزوں میں فراڈ کے ریکارڈ قائم
واشنگٹن: (دنیا نیوز) عارضی ملازمت کا ایچ ون بی ویزا لینے میں بھارتی شہریوں نے فراڈ کے ریکارڈ قائم کر دیے۔
امریکی ٹی وی کے مطاق 2015ء سے اب تک عارضی ملازمت کے 70 لاکھ ایچ ون بی ویزا پراسس کیلئے 70 فیصد بھارتی شہریوں نے درخواستیں دیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت سے ویزا کی درخواست دینے والے 90 فیصد افراد جعلی دستاویز کے حامل یا نا اہل تھے، بھارتی شہریوں کا یہ عمل پوری دنیا میں انڈیا کیلئے شرمندگی کا باعث بن گیا ہے۔