استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار ایمان شاہ ن لیگ کے حق میں دستبردار

ہنزہ: (دنیا نیوز) سیاسی منظر نامہ راتوں رات تبدیل، استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار ایمان شاہ ن لیگ کے حق میں دستبردار ہو گئے۔

ایمان شاہ نے انتخابی میدان سے دستبرداری کا باضابطہ اعلان کر دیا، ایمان شاہ حلقہ 6 کے مضبوط امیدواروں میں شمار ہوتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہنزہ کی اضافی نشست 25 سالہ دیرینہ عوامی مطالبہ ہے، وزیر اعظم پاکستان نے ہنزہ کی اضافی نشست کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

ایمان شاہ نے کہا کہ اضافی نشست کا نوٹیفکیشن جلد میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا، فیصلہ پارٹی قیادت اور سربراہان کو اعتماد میں لے کر کیا گیا۔

اضافی نشست کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کی صورت میں ن لیگ مضبوط پوزیشن میں آ سکتی ہے۔

ایمان شاہ کی دستبرداری سے حلقہ 6 کی انتخابی سیاست میں نئی صورتحال پیدا ہو گئی، ن لیگ کے امیدوار کے لیے انتخابی مقابلہ مزید آسان ہونے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں