اداکارہ مومنہ کیس میں نیا موڑ، ثاقب چڈھر نے بھی اندراج مقدمے کی درخواست دیدی

بھوانہ :(دنیا نیوز) اداکارہ مومنہ کیس نیا رُخ اختیار کر گیا جس میں ثاقب چڈھر نے بھی اندراج مقدمے کی درخواست دے دی۔

ذرائع کے مطابق ثاقب چڈھر کی طرف سے تھانہ بھوآنہ میں مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رمشاء اقبال نے آسٹریلیا جانے کے لئے ثاقب چدھڑ سے رقم لیکر بینک میں رکھوائی۔

ثاقب چدھڑ نے درخواست میں لکھا کہ امانت میں خیانت کی درخواست دائر کی، بینک کے اکاؤنٹ سے آن لائن ٹرانزیکشن رمشاء اقبال کے اکاؤنٹ میں کی گئی۔

درخواست کے متن کے مطابق 39 لاکھ کا چیک رمشاء اقبال کے بنک اکاونٹ میں جمع ہوا، رمشاء اقبال کے آسٹریلیا جانے کے لیے سٹیٹمٹ بنانے کے لیے امانتاً رقم اس کے اکاؤنٹ میں رکھوائی ۔

دوسری جانب پولیس نے بھی لیگی ایم پی اے محمد ثاقب خان چدھڑ کی جانب سے امانت میں خیانت کی بابت رمشاء اقبال کے خلاف درخواست جمع کرانے کی تصدیق کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں