بھارتی نوجوانوں نے گودی میڈیا کے گمراہ کن کردار کو بے نقاب کر دیا
نئی دہلی: (دنیا نیوز) بی جے پی کے زیراثر بھارتی گودی میڈیا مسائل سے توجہ ہٹا کرجھوٹ اورپراپیگنڈے کی مشین بن چکا ہے۔
بھارتی نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے دوران نوجوانوں نے گودی میڈیا کی قلعی کھول دی، کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں بھارتی نوجوانوں نے بھارتی گودی میڈیا کو دلال اور چور قرار دے دیا۔
کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں نوجوانوں نے گودی میڈیا کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ اتنا دلال میڈیا پوری دنیا میں نہیں ہے جتنا بھارت میں گودی میڈیا ہے، گودی میڈیا صرف مودی کی تشہیر اوراس کو بہتر دکھانے کیلئے ساری کوششیں کرتا ہے۔
میڈیا بی جے پی حکومت کے پیسوں پرچلنے والا میڈیا ہے جس کا عوامی مسائل سے کوئی تعلق نہیں، کاکروچ جنتا پارٹی کے رہنما ابجیت دیپکے نے بھی کہا کہ نوجوانوں کے بھرپور مطالبہ پرمیں نے گودی میڈیا پر نہ جانے کا وعدہ کیا ہے۔
گودی میڈیا کو صرف سنسنی خیزی اور شرانگیزی سے مطلب ہے اوروہ نوجوانوں کے مسائل پر توجہ نہیں دیتے۔