مشرق وسطیٰ میں ایک بار پھر تشدد کی جانب بڑھنے کے خدشات بڑھ گئے، الجزیرہ
دوحہ: (دنیا نیوز) بین الاقوامی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایک بار پھر تشدد کی جانب بڑھنے کے خدشات بڑھ گئے۔
الجزیرہ ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران اور واشنگٹن کے درمیان پیغامات اور سفارتی یادداشتوں کا تبادلہ جاری ہے، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نہ صرف پاکستان بلکہ خلیجی ممالک بھی اس سفارتی کوشش میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں یہ کہہ چکے ہیں کہ فریقین کسی ممکنہ معاہدے سے زیادہ دور نہیں ہیں، معاہدہ طے پا سکتا ہے اور انہیں اس راہ میں کوئی بڑی رکاوٹ دکھائی نہیں دیتی، تاہم ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ ناقص معاہدے کے بجائے کسی معاہدے کے نہ ہونے کو ترجیح دیتے ہیں۔
موجودہ صورتحال میں تو ناقص معاہدہ بھی موجود نہیں، بلکہ سرے سے کوئی معاہدہ ہی نہیں ہو سکا، یہ تشویش مسلسل بڑھ رہی ہے کہ مشرق وسطی وسیع پیمانے کے تشدد کے دہانے پر کھڑا ہے۔