برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہیلی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جان ہیلی نے برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے ساتھ دفاعی اخراجات کے معاملے پر اختلافات کے باعث استعفیٰ دیا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ دفاعی بجٹ اور عسکری اخراجات میں اضافے سے متعلق پالیسی معاملات پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اختلافات پائے جاتے تھے۔

استعفے کے بعد برطانوی حکومت کی جانب سے تاحال باضابطہ طور پر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں