سپریم کورٹ نے عدالتوں کے 4 روزہ ورکنگ شیڈول کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ملک بھر کی عدالتوں میں توانائی کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات سے متعلق 10 مارچ 2026 کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق متعلقہ نوٹیفکیشن چیف جسٹس پاکستان کی منظوری سے 15 جون 2026 سے مؤثر طور پر ختم ہو جائے گا، جبکہ سابقہ نوٹیفکیشن کے تحت کیے گئے انتظامی اقدامات بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

10 مارچ 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے تحت ملک بھر کی عدالتوں میں بجلی اور دیگر وسائل کی بچت کے لیے نئے اوقات کار نافذ کیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت ضلعی عدلیہ میں پیر سے جمعرات تک چار روزہ ورکنگ شیڈول اختیار کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق اب مذکورہ انتظامی اقدامات ختم کر دیے گئے ہیں اور عدالتوں کے معمول کے نظام سے متعلق آئندہ لائحہ عمل قواعد کے مطابق طے کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں