قطر اور اردن کا امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں پیش رفت کا خیرمقدم

دوحہ: (دنیا نیوز) قطر اور اردن کے وزرائے خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے جلد معاہدہ طے پانے کی امید ظاہر کی ہے۔

قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی اور اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے امید ظاہر کی کہ واشنگٹن اور تہران جلد معاہدے پر دستخط کریں گے۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے یہ بھی زور دیا کہ باقی ماندہ مسائل کو بات چیت اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی جاری کوششوں کی حمایت کی جانی چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں