مذاکرات کیلئے ریاست سے وفاداری اور اطاعت شرط ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست سے وفاداری اور آئین کی پاسداری ہر شہری کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بات چیت کی ابتدا ریاست سے وفاداری اور مکمل اطاعت سے ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بعض افراد ایسے راستے پر چل رہے ہیں جو ریاستی مفادات کے خلاف ہے اور انہیں آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 5 کا مطالعہ کرنا چاہیے جو ریاست کے ساتھ غیر متزلزل وفاداری کا تقاضا کرتا ہے۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) June 13, 2026
خواجہ آصف نے کہا کہ اس سے بھی اہم اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے:
"جو لوگ اللہ اور اس کے رسولؐ سے جنگ کرتے ہیں اور زمین میں فساد پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، ان کی سزا یہ ہے کہ انہیں قتل کیا جائے، یا سولی چڑھا دیا جائے، یا ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ دیئے جائیں، یا انہیں ملک بدر کر دیا جائے۔ یہ ان کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں بڑا عذاب ہے۔"
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ریاستی نظم و ضبط، قانون کی بالادستی اور قومی یکجہتی کے اصولوں پر عمل ہی ملکی استحکام اور امن کی ضمانت ہے۔
خواجہ آصف کی یہ پوسٹ آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی و سماجی صورتحال کے تناظر میں سامنے آئی ہے، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے تبصرے اور ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments