وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور ناراض اراکین کی ڈیڈ لاک برقرار، بجٹ اجلاس کی تاریخ تبدیل
پشاور:(دنیا نیوز) بجٹ سمیت دیگر معمولات پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور ناراض اراکین کی ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس میں ناراض اراکین کی عدم شرکت کا خدشہ ہے، سہیل آفریدی کی ہدایت پر اسمبلی اجلاس ایک بار پھر ملتوی کیا جو 15 جون کے بجائے 17 جون کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔
اِسی طرح حکومت کا ناراض اراکین اور سینئر لیڈرشپ کے ساتھ کئی معاملات پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ خزانہ نے پورے سال کا بجٹ تیار کیا ہے۔
دوسری جانب مشیرِ خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے اب تک بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے کوئی ہدایت نہیں دی ہے، پورے سال کا بجٹ پیش کرنا ہوا یا 3 مہینوں کا فیصلہ وزیر اعلیٰ کریں گے۔