ایف آئی اے کی کارروائی، کے پی پولیس کو مطلوب ملزم گرفتار

ملتان: (دنیا نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک سال سے کے پی پولیس کو اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف اائی اے کے مطابق اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم محمد ایاز کو یو اے ای سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم کے پی پولیس کو گزشتہ 16 سال سے مطلوب تھا۔

ملزم کے خلاف سال 2010 میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ صدر اور ہنگو میں مقدمہ درج تھا علاوہ ازیں ملزم کا نام سٹاپ لسٹ میں بھی شامل تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں