ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا روانہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کی قومی اسکواش ٹیم ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ 2026 میں شرکت کے لیے ملائیشیا روانہ ہو گئی۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قومی اسکواش ٹیم سراواک، ملائیشیا کے لیے روانہ ہوئی، جہاں وہ ایشیا کے مختلف ممالک کی ٹیموں کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی۔
تھرڈ ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ 18 سے 21 جون تک سراواک، ملائیشیا میں کھیلی جائے گی، جس میں پاکستان سمیت مختلف ایشیائی ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
قومی ٹیم ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کرنے کے عزم کے ساتھ چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔