فیصل واوڈا کی ایک بار پھر وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید
اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹرفیصل واوڈا نے ایک بار پھر وفاقی حکومت پر کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
دنیا مہر بخاری کے ساتھ پروگرام میں اینکرمہربخاری نے سوال کیا وزیراعظم شہبازشریف میں کیا بیسٹ کوالٹی ہے جس پر فیصل واوڈا کا وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اس بارے کچھ نہیں پتا۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ مجھے یہ پتا ہے بیوروکریٹس کو منسٹر بنا کر حکومت چلائی جارہی ہے، وزارتوں میں اربوں روپے کے کرپشن کے بازار مافیا کے ذریعے کھول رہے ہیں۔
سینیٹر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کون کون سے مسئلے حل کریں گے، وفاقی حکومت ہوتے ہوئے الیکشن ہارجائیں تو میرا قصور نہیں۔
فیصل واوڈا نے نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنانے ہوئے کہا کہ ہر ریس میں اکیلےکھڑے اور پھر بھی جیت نہ سکیں تو اِس میں کوئی کچھ نہیں کر سکتا، ایک سی ایم، پی ایم بننےکی خواہشمند ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایک سی ایم کو پرانا سی ایم نکالنا چاہتا ہے، یہ بھول گئے ہیں اِن کے کرپشن سکینڈل فرانزک کے ساتھ سامنے آئیں گے، یہ سال کرپشن کی داستانوں، فورنزک ویڈیوکا سال ہے۔