ہانیہ احمد کیس: آسٹریلوی ہائی کمیشن کا بھی باضابطہ بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد:(دنیا نیوز) آسٹریلوی ہائی کمیشن نے ہانیہ احمد کیس پر باضابطہ بیان جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی ہائی کمیشن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان میں جاں بحق آسٹریلوی شہری کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

سفارت خانے کے حکام کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی جانب سے متاثرہ خاندان کو قونصلر معاونت فراہم کردی گئی جب کہ پاکستان میں زخمی دو آسٹریلوی شہریوں کو بھی معاونت حاصل ہے۔

آسٹریلوی محکمہ خارجہ متاثرہ خاندان کے رابطے میں ہیں جب کہ معصوم جان کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں