ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا حیران کن عالمی ریکارڈ

آسبرگ (ویب ڈیسک) ایک نوجوان نے صرف 60 سیکنڈ (ایک منٹ) کے قلیل وقت میں سوا کلو شہد کھا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

دنیا میں مختلف عالمی ریکارڈ بنتے رہتے ہیں اور کچھ ریکارڈ ایسے حیران کن ہوتے ہیں، کہ جن کو دیکھ کر بھی یقین نہیں آتا۔

ایسا ہی ایک دلچسپ ریکارڈ جرمنی میں بنا جہاں آسبرگ شہر میں آندرے اورٹلوف نامی نوجوان نے صرف ایک منٹ کے قلیل وقت میں سوا کلو گرام سے زائد (1273 گرام) شہد کھا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا اور اپنا نام گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا۔

نوجوان کی ریکارڈ قائم کرنے کی اس کامیاب کوشش کے نتیجے میں ان کے پیٹ میں 4000 کلو کیلوریز اور ایک کلو سے زیادہ شوگر گئی جو کہ ماہرین خوراک کی یومیہ تجویز کردہ کھپت سے 20 گُنا زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ آندرے اورٹلوف نامی یہ نوجوان شہری کھانے اور پینے کے غیر معمولی چیلنجز کیلئے مشہور ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں