سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 674 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 887 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 398 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 43 ارب 21 کروڑ 38 لاکھ 5 ہزار 899 روپے مالیت کے 44 کروڑ 57 لاکھ 24 ہزار 711 شیئرز کا لین دین ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 118 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 80 ہزار 511 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں