دوحہ میں واقع فیکٹری میں دھماکہ، کوئی زخمی نہیں ہوا: قطری وزارت داخلہ

دوحہ: (دنیا نیوز) قطر کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دوحہ میں واقع راس لفان میں فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے جس میں خوش قسمتی سے کوئی ورکر زخمی نہیں ہوا۔

خبر ایجنسی کے مطابق دوحہ میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی تھی، قطر کی سرکاری پیٹرولیم کمپنی ’قطر انرجی‘ کا کہنا ہے کہ راس لفان میں بارزان گیس تنصیب میں دھماکے کے بعد آگ لگی۔

قطر انرجی کے مطابق امدادی ٹیموں کی بروقت کارروائی کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، جبکہ قطری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ راس لفان فیکٹری میں دھماکہ فنی خرابی کی وجہ سے ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں