جرمنی نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دے دیا
برلن: (دنیا نیوز) جرمن وزیر دفاع نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دے دیا۔
جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نے کہا موجودہ صورتحال کی بنیادی وجہ ٹرمپ کی پالیسیاں ہیں، جرمن نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آبنائے ہرمز کی اس رکاوٹ کو بالآخر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیدا کیا۔
بورس پسٹوریئس نے کہا کہ اب ہماری دلچسپی اس رکاوٹ کو دور کرنے میں ہے، آبنائے ہرمز کا کھلا رہنا اور وہاں محفوظ بحری گزرگاہ کی فراہمی یورپ کے مفاد میں ہے کیونکہ اس کا براہ راست تعلق توانائی کی فراہمی اور یورپی معیشت کی بحالی سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک خطے میں کشیدگی میں کمی اور بحری راستوں کے تحفظ کے خواہاں ہیں تاکہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل بلا تعطل جاری رہ سکے۔