سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج آج تیزی کے بعد مندی چھاگئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1 ہزار 223 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 80 ہزار 5 سو پوائنٹس کی نفسیاتی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کےاختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 450 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 78 ہزار 471 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 24 ارب 5 کروڑ 61 لاکھ 12 ہزار 558 روپے مالیت کے بعد 23 کروڑ ایک لاکھ 8 ہزار 378 شیئرز کا لین دین ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 475 پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 78 ہزار 922 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا تھا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں