آزاد کشمیر عام انتخابات: امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے اعداد و شمار جاری

کوٹلی: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے ضلع کوٹلی کی نشستوں پر جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع کوٹلی کی 6 نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 160 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ایل اے 8 کوٹلی ون (راج محل) میں 21 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ ایل اے 9 کوٹلی ٹو (فتحپور) میں 20 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

اسی طرح ایل اے 10 کوٹلی تھری (شہر) میں سب سے زیادہ 34 امیدوار انتخابی میدان میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ ایل اے 11 کوٹلی فور (سہنسہ) میں 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایل اے 12 چڑھوئی کوٹلی فائیو میں 16 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ ایل اے 13 کوٹلی سکس (کھوئی رٹہ) میں 23 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں