بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکالت نامے وکلا کے حوالے

راولپنڈی: (دنیا نیوز) اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے 4 وکالت نامے ان کی قانونی ٹیم کے حوالے کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وکالت نامے جیل انتظامیہ کی جانب سے وکلا کو فراہم کیے گئے، جن پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے دستخط موجود ہیں۔

واضح رہے کہ وکلا نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپیل دائر کرنے کے لیے وکالت نامے دستخط کرانے کی غرض سے جمع کرائے تھے۔

وکالت نامے موصول ہونے کے بعد قانونی ٹیم اپیل سے متعلق آئندہ کارروائی مکمل کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں