انسٹاگرام نے صارفین کیلئے ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا

کیلی فورنیا:(دنیا نیوز) فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے صارفین کیلئے ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا۔

نئے فیچر کے تحت صارفین اب کیروسل پوسٹ کی ہر سلائیڈ کے لیے الگ کیپشن لکھ سکتے ہیں جیسے ہی کوئی شخص تصاویر یا ویڈیوز پر سوائپ کرے گا۔

دوسری جانب نیچے موجود کیپشن بھی خودکار طور پر تبدیل ہو جائے گا، یعنی اب ہر تصویر یا ویڈیو کے ساتھ اس کا مخصوص سیاق و سباق دکھایا جا سکے گا۔

علاوہ ازیں انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے اسے ’طویل عرصے سے مانگا جانے والا فیچر‘ قرار دیا ہے اور حقیقت میں صارفین، کریئیٹرز اور برانڈز کئی برسوں سے اس سہولت کا انتظار کر رہے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں