قانون ہاتھ میں لینے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں: سرفراز بگٹی
کوئٹہ:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے اور تشدد کو فروغ دینے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے جاری اپنے بیان میں میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ شہید شبیر بلوچ نے دورانِ ڈیوٹی جان کا نذرانہ پیش کیا اور ریاست ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) June 22, 2026
اُنہوں نے کہا کہ دو سالہ قانونی جدوجہد کے بعد شہید شبیر بلوچ کے قتل کیس میں انصاف کی فراہمی قانون کی بالادستی کا مظہر ہے۔
وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے نے ثابت کر دیا کہ قانون ہاتھ میں لینے اور تشدد کو فروغ دینے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔
میر سرفراز بگٹی کے مزید کہا کہ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور امن کے دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔