موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں گندم کی سمگلنگ ناکام بنا دی
رحیم یار خان:(دنیا نیوز) موٹروے پولیس نے ایم-5 پر ظاہر پیر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گندم کی غیر قانونی منتقلی کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان سینٹرل ریجن کے مطابق معمول کی پٹرولنگ کے دوران لین خلاف ورزی پر دو ٹرالرز کو روکا گیا، جن سے 70 ٹن گندم برآمد ہوئی، کارروائی کے دوران تقریباً 80 لاکھ روپے مالیت کی گندم قبضے میں لے لی گئی۔
دوسری جانب ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب سے سندھ منتقل کی جانے والی گندم محکمہ خوراک کے حوالے کر دی گئی، جبکہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹرالرز اور ان کے ڈرائیورز بھی محکمہ خوراک کے سپرد کر دیے گئے۔