’ ایکس‘ کو عالمی سطح پر عارضی تعطل کا سامنا، ہزاروں شکایات موصول

کیلی فورنیا:(دنیا نیوز) دنیا بھر میں ’ ایکس‘ کو عالمی سطح پر عارضی تعطل کا سامنا ہے۔

ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس جو پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا، کو پیر کے روز مختصر لیکن وسیع پیمانے پر عالمی تعطل کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث ہزاروں صارفین کو سروس کے استعمال میں مشکلات پیش آئیں۔

آؤٹج ٹریک کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق خرابی کا آغاز صبح تقریباً 9 بجے مشرقی امریکی وقت کے مطابق ہوا، جہاں امریکا میں شکایات کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

کینیڈا میں شکایات 3 ہزار 400 سے زائد کی بلند سطح سے کم ہو کر تقریباً 30 رہ گئیں، جبکہ برطانیہ میں بھی 9 ہزار سے زائد شکایات سامنے آنے کے بعد صورتحال میں بہتری آ گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں