فیفا ورلڈکپ: ناروے کی سینیگال کو ہرا کر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی

نیویارک: (ویب ڈیسک) فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں ناروے نے سینیگال کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہرا دیا۔

نیو جرسی میں ناروے اور سینیگال کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا جس دوران ناروے نے سینیگال کے خلاف 3-2 کی زبردست فتح حاصل کی اور پہلی بار ورلڈکپ میں ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کر لی۔

ناروے کی جانب سے سٹار کھلاڑی ایرلنگ ہالینڈ نے 2 گول کیے جبکہ پیڈریسن نے ایک گول سکور کیا۔

دوسری جانب سینیگال کے دونوں گول سار نے بنائے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ایک اور میچ میں الجزائر نے اردن کو 1-2 سے شکست دے دی، نادر بینبولی اور امین گووری نے ایک، ایک گول سکور کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں