موٹروے پولیس سنٹرل زون کی کارروائی، اغوا ہونے والے بہن بھائی بحفاظت بازیاب

ساہیوال: (دنیا نیوز) موٹروے پولیس سنٹرل زون نے اغوا ہونے والے بہن بھائی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق 26 جون سے لاپتہ بچوں کا اغوا کا مقدمہ پہلے ہی درج تھا، قومی شاہراہ پر ساہیوال کے نزدیک روتے ہوئے بچوں کو موٹروے پولیس نے فوری تحویل میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ 12 سالہ علی رضا اور 8 سالہ مریم دونوں سگے بہن بھائی تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں