امریکہ ایران مفاہمتی یادداشت پر نئے حملوں کے اثرات سے متعلق خدشات بڑھ گئے

تہران: (دنیا نیوز) امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر نئے امریکی حملوں کے اثرات سے متعلق خدشات بڑھ گئے۔

اب تک ایران میں سیاسی یا فوجی حکام کی جانب سے تازہ حملوں کے حوالے سے باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاحال سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق امریکہ کی جانب سے دو علاقوں، سرک اور جزیرہ قشم کو نشانہ بنایا گیا ہے، ان علاقوں میں ایران کی متعدد فوجی تنصیبات، مواصلاتی ٹاورز اور نگرانی کے مراکز واقع ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ صورت حال نئے رجحان کی شکل اختیار کرتی دکھائی دے رہی ہے، امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد دونوں ممالک کے درمیان یہ دوسرا براہ راست فوجی تصادم ہے۔

تازہ حملوں کے بعد اس بات پر خدشات بڑھ گئے ہیں کہ آیا امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت برقرار رہ سکے گی یا نہیں، اور اس پر عمل درآمد کس حد تک متاثر ہو سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں