حیدر آباد میں فائرنگ کرکے 50 سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا

حیدرآباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد کے علاقہ نسیم نگر تھانے کی حدود میں 50 سالہ ظہور سولنگی کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دو مشتبہ افراد کو فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، مشتبہ افراد کی شناخت ساحل اور ڈہلو کے نام سے ہوئی ہے، دونوں مقتول کے رشتہ دار ہیں۔

اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ورثا لاش فوری طور پر کنڈیارو لے گئے، اس لئے تاحال مقدمہ درج نہیں ہو سکا، پولیس حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں