باپ نے بیوی سے جھگڑے کے بعد دو کمسن بچوں کو قتل کر دیا
ماموں کانجن: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں گھریلو تنازع ایک المناک سانحے میں تبدیل ہوگیا، جہاں مبینہ طور پر باپ نے اپنی بیوی سے جھگڑے کے بعد دو کمسن بچوں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم آصف کی اہلیہ شازیہ ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی، جس کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر طیش میں آ کر اپنے دونوں بچوں کو چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول بچوں میں 8 سالہ دعا فاطمہ اور 6 سالہ احمد شامل ہیں۔
واقعے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا، جبکہ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔