جاپان سے دبئی جانے والے کارگو طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی: (دنیا نیوز) جاپان کے شہر اوساکا سے دبئی جانے والے امارات ایئرلائن کے کارگو طیارے نےکراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

ذرائع کے مطابق اوساکا سے دبئی جانے والے امارات ائیرلائن ای کے 9801 کے انجن میں اینڈگیشن موصول ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر پارک کرکے تیکنیکی طو پر چیک کیا جا رہا ہے، طیارے کو جانچ پڑتال اور مرمت کے بعد دبئی روانہ کر دیا جائے گا۔

بعد ازاں کراچی ائیرپورٹ حکام نے امارات ائیرلائن کے کارگو طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے معاملے بیان میں کہا کہ طیارہ کل دوپہر 12 بجے تک کراچی ائیرپورٹ کی پارکنگ میں موجود رہے گا۔

حکام نے بتایا کہ طیارے میں موجود انجن کی خرابی دورکرنے کے لیے انجینئرنگ ٹیم کام کرے گی، انجن میں خرابی کے باعث جاپان سے دبئی جاتے ہوئے طیارے کا رخ کراچی ائیرپورٹ موڑا گیا تھا۔

مزید بتا گیا کہ طیارے میں کارگو سامان ہے جبکہ عملے کوآرام کے لیے ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں