کوہاٹ میں طوفانی بارش سے مکان کی چھت گر گئی، 9 افراد جاں بحق

کوہاٹ:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں طوفانی بارش کے دوران ایک مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ تحصیل لاچی کے علاقے ماگین میں  پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگنے، مرنے والوں  والوں میں 6 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور مقامی افراد کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، مشترکہ کوششوں سے ملبہ ہٹا کر متاثرین کو نکالا گیا۔

 حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب دلخراش واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہے جب کہ متعلقہ ادارے مزید کارروائی میں مصروف ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...