ایران کا آبنائے ہرمز پر اب بھی مؤثر کنٹرول قائم ہے: عرب میڈیا
ایران: (دنیا نیوز) عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز پر مؤثر کنٹرول قائم رکھے ہوئے ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق اس وقت امریکا اور ایران دونوں اہم آبی گزرگاہ پر اثر و رسوخ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایران کا موقف ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر بحری جہاز یا کشتی کو ایران کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی کرنی چاہئے۔
رپورٹ کے مطابق عملی طور پر ایران اس آبی گزرگاہ پر خاص سطح کا اختیار استعمال کر رہا ہے کیونکہ ایران اجازت یا منظوری کے بغیر بعض جہازوں کو گزرنے نہیں دیا جا رہا۔
متعدد تیل بردار جہاز جو آبنائے ہرمز سے نکلنے یا اس کے قریب پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے انہیں روکا گیا اور بعض پر فائرنگ بھی کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments