ہرمزگان میں امریکی حملہ سنگین جنگی جرم ہے، اسماعیل بقائی

تہران: (دنیا نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ہرمزگان میں امریکی حملہ سنگین جنگی جرم ہے۔

ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا ہر روز ایران کے خلاف دشمنی کا نیا پہلو ظاہر کر رہا ہے، ایرانیوں کے خلاف امریکی جرائم کی فہرست مسلسل طویل ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہرمزگان حملہ امریکا کے جنگی جرائم کی تازہ ترین مثال ہے، امریکا گزشتہ ساڑھے 4 ماہ سے ایران کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے بیان میں مزید بتایا کہ ہرمزگان پر امریکی حملے میں رینجر جواد حسن زادہ کے خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...