امریکا نے ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی ناکہ بندی دوبارہ شروع کر دی
فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران کی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی ناکہ بندی شروع کر دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ ایران کی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کو جانے اور آنے والے جہازوں کی ناکہ بندی دوبارہ شروع کر دی ہے۔
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 14, 2026
امریکی فوج کے مطابق مشرق وسطیٰ میں 20 سے زائد نیول جنگی طیارے اور سیکڑوں کی تعداد میں ایئر کرافٹ آپریٹ کر رہے ہیں، امریکی افواج پوری طرح چوکس اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments